2. دوسرا گانا اگر آپ کو ٹھیک نہیں لگتا
گانے کے مقاصد
1۔ بچوں کو یہ سکھانا کہ وہ اپنے احساسات کو مانیں
اکثر اوقات بچوں کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے ۔ یا جب چیزیں انہیں پریشان کر رہی ہوں تو انہیں یہ اصول سکھائیے۔۔۔ گانے کی دُھن کے ساتھ " اگر آپ کو ٹھیک نہیں لگتا - اسے مت کریں!!
احساسات:
جب آپ احساسات کے موضوع پر بحث کا آغاز کر دیں تو آپ اس بارے میں بات کر سکتے ہیں ہم سب کے احساسا ت کیسے ہوتے ہیں ۔ خوش، اداس، اکیلا محسوس کرنا، ناراض، خوفزدہ۔ بچوں کے لئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کے ایسے ہی احساسات ہوتے ہیں اور وہ اس میں اکیلے نہیں ہیں ۔ دیکھئے بچے کتنے مختلف احساسات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔
2۔ ساتھیوں کے دباؤ کے متعلق بات کرنا
آپ اس گانے کو بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال پر بات کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں جہاں ان پر ساتھیوں کی جانب سے کوئی دباؤ ہو جیسے کہ سکول میں دوسرے بچوں کے ساتھ یا گھر پر اگر لوگ ان کو ایسا کچھ کرنے کو کہہ رہے ہوں جو ان کو ٹھیک معلوم نہیں ہوتا۔ اس بات چیت میں آپ منشیات اور ذبردستی جیسی باتوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں ۔
ساتھیوں کے دباؤ کو برداشت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن اسکے بارے میں بات کر کے اور اس کی وضاحت کر کے وہ خود کو کتنا مضبوط محسوس کریں گے اور اس سے ان میں کتنی خود اعتمادی آئے گی جب وہ ایسے کام کرنے کے لئے جو انہیں پسند نہیں دوسرے بچوں یا لوگوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
" اگر آپ کو ٹھیک نہیں لگتا - اسے مت کریں! "
3۔ بچوں کو بدن کے مختار بننے میں مدد کریں
بچوں کو یہ علم ہونا ضروری ہے کہ ان کے بدن ان کے اپنے ہیں اور اگر کوئی چیز انہیں پریشان کرتی ہےتو انہیں اس پر ناں کہنے کا پورا حق حاصل ہے! میں ایسا نہیں کرنا چاہتا/چاہتی۔ " اگر آپ کو ٹھیک نہیں لگتا - اسے مت کریں! "

آپ ایک گیم کھیل سکتے ہیں جس میں آپ خوش، اداس، ناراض، مزاحیہ چہروں کو دکھائیں یا پھر آپ ان سےایسے چہروں کی تصویر بنانے کو کہہ سکتے ہیں جو ان کے احساسات کی عکاسی کریں ۔

ویڈیو میں سے سِنتھی کے الفاظ
اگلے گانے میں ہمیں بہت مزہ آئے گا، اس میں یاد رکھنے کا بہت ہی اہم اصول ہے
اور وہ اصول ہے – اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا - تو اسے مت کریں!!!
اب میں ایسی چیزوں کی بات نہیں کر رہی ہوں جیسے کہ ہوم ورک کرنا، یا اپنا سونے والا کمرہ ٹھیک کرنا
میں کہہ رہی ہوں کہ اگر کوئی آپ کو کہیں لے جانے کی کوشش کرے اور آپ کومعلوم ہو کہ یہ ٹھیک بات نہیں ہے۔ اگر آپ کو یہ ٹھیک نہیں لگتا – اسے مت کریں!! یا اگر آپ کو کچھ ایسا کرنے کو کہے جو آپ کو اچھا نہ لگتا ہو۔ اگر آپ کو یہ ٹھیک نہیں لگتا – اسے مت کریں!!
اگر آپ کو ٹھیک نہیں لگتا - اسے مت کریں (گانے کے الفاظ)
لوگ آپ کو چھو سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ یہ اچھا ہے
لیکن یاد رکھیں آپ جسم آپ کا ہے
آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے جسم کو کون سی چیز ٹھیک نہیں لگ رہی
اور اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!!
نہیں اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!! اسے مت کریں ، اسے مت کریں
ایسے بہت سے لوگ ہیں جو آپ کو بےوقوف سمجھتے ہیں
اور وہ آپ کو دوائیاں دینے کو کوشش کرتے ہیں، اور آپ کو سکول سے دور رکھتے ہیں
آپ کو کہتے ہیں کہ کسی کو نہ بتانا، لیکن آپ کو معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے
کیونکہ اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!!
نہیں اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!! اسے مت کریں ، اسے مت کریں
لوگ آپ کو تھام سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کا خیال رکھ رہے ہیں
میں آپ کو یہ نہیں کہ رہی کہ شئیر کرنا اچھی بات نہیں
لیکن آپ کو اپنے اندر سے خود معلوم ہو جائے گا اگر آپ کو یہ ٹھیک نہیں لگ رہا
اور اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!!
نہیں اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!! اسے مت کریں ، اسے مت کریں
نہیں اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!! اسے مت کریں ، اسے مت کریں
نہیں اگر یہ ٹھیک نہیں لگتا تو اسے مت کریں، اہ!!



Program written and animated by Chrissy Sykes ©2016
Urdu Translation by Neeraj Siddiq